23 جولائی 2015 - 10:03
صدر مملکت: مذاکراتی ٹیم نے ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات اور ان کے ثمرات اور کامیابی کو ایران کی تاریخ کا ایک پیچیدہ اور عظیم کام قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے دن ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے دوران تمام طاقتوں کا مقابلہ کیا اور ایرانی قوم کے حقوق کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کیا اور ان کی پاسداری کی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کا کام اور اس کے ثمرات نہ صرف ایرانی قوم بلکہ تمام مومنین اور اسلامی انقلاب کو دوست رکھنے والوں کے لئے بھی باعث فخر ہیں-
ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی حمایت اور ان کی ہدایات اس کامیابی میں ممد و معاون ثابت ہوئیں اور اسی حمایت اور انہی ہدایات کی بدولت ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے زیادہ طاقت کے ساتھ ایران کی عظیم قوم کے حقوق کا دفاع کیا۔ صدر مملکت کے بیانات سے قبل صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ محمد نہاوندیان، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

.......

/169